پنجاب پولیس کا6ہزارمرد،خواتین کانسٹیبل بھرتی کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے 6ہزارمرد کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ۔ امیدواروں سے درخواستیں 11سے 25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر طلب کی گئی ہیں۔
بھرتی فارم آن لائن دستیاب ہونگے ۔ امیدوار اپنے متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کیساتھ جمع کروا سکیں گے ۔ امیدوار کا پنجاب اور متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونا لازمی ہے ۔ بھرتی عمل شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر بھرتی بورڈز کی تشکیل کی گئی ہے ۔