فوری نوعیت کے تمام کیسز جلد مقرر کئے جائینگے :چیف جسٹس

فوری نوعیت کے تمام کیسز جلد مقرر کئے جائینگے :چیف جسٹس

اسلام آباد(اے پی پی)چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس نعیم اختر افغان سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں عطا رؤف نے جنرل سیکرٹری سلمان منصور اور ایڈیشنل سیکرٹری اورنگزیب خان کے ہمراہ ملاقات کی ۔

 ملاقات میں فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کے معاملے پر غور کیاگیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا فوری نوعیت کے تمام مقدمات جلد سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں درخواستوں میں مقدمات کی فوری نوعیت بارے دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ واضح طور پر لکھا جائے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس موقع پر چیف جسٹس اور دیگر جسٹس صاحبان کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں