علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا کے دوران اجلاس سگریٹ کے کش
اسلام آباد(یاسرملک)حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے اجلاس میں دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔ اجلاس کا ماحول کبھی انتہائی سنجیدہ تو کبھی خوشگوار ہوتارہا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نیکوٹین لیول کم ہوگیا،وزیراعلیٰ نے سپیکر قومی اسمبلی سے سگریٹ پینے کی اجازت طلب کی، سپیکر کے اجازت دینے پر علی امین گنڈاپور نے سگریٹ نوش کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا بھی سگریٹ سلگانے کو دل کیا، انہوں نے علی امین گنڈاپور سے مانگ کر سگریٹ سلگائی۔