صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

صدر زرداری ، وزیراعظم  شہباز شریف کی ٹرمپ کو  صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں پاکستان اورامریکا کی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے امن و خوشحالی کیلئے ملکر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی ملکر کام کرنا چاہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں