سکولوں میں سگریٹ، ویپس تمباکو،نکوٹین پاؤچز کے استعمال پر سخت کارروائی ہوگی :مراسلہ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں نشہ آور اشیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پابندی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی ،سگریٹ، ویپس، تمباکو،نکوٹین پاؤچز سمیت نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی،کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کارروائی کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کردئیے ،احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔