پنجاب :انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس 2002پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

پنجاب :انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس  2002پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت تعلیمی اداروں ،دفاتر، ہسپتال ،شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انسداد سگریٹ نوشی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، جس کی روشنی میں دفاتر، سکول، ہسپتال، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔دکانوں پر سگریٹ فروخت کرتے وقت نوٹس آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ،تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں سگریٹ فروخت کرنا ممنوع ہوگا،خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکے گی، مجاز افسروں کو دکان بند کرنے ، سامان ضبط کرنے اور جرمانے عائد کرنے کے اختیارات حاصل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں