مصطفی کمال کی ترکیہ ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات ، سیاحت ہیلتھ ٹورازم ٹیلی میڈیسن پر گفتگو

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے صحت کانفرنس میں نے ایرانی وزیر صحت سے خصوصی ملاقات کی۔۔۔
جس میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں خصوصی طور پر صحت کے شعبے میں سیاحت (ہیلتھ ٹورازم) اور ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تیزی سے کام جاری ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔مزید برآں دونوں وزرائے صحت نے سرحدی علاقوں میں متعدی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر صحت چین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران تر کیہ کے وزیر صحت سے بھی ملاقات کی ہے ،ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے ،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، دونوں وزرائے صحت نے مزید پیشرفت کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔