تمباکو برآمدات 10 کروڑڈالر سے اوپر

 تمباکو برآمدات 10 کروڑڈالر سے اوپر

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے فلپ مورس انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کی جس میں تمباکو صنعت سے متعلق ریگولیٹری ماحول، برآمدی کارکردگی اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ نے کم سے کم متعین قیمت کے نوٹیفکیشن کی جلدی تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت انتظامی اقدامات سے غیر یقینی صورتحال اور مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ،وفاقی وزیر نے اعادہ کیا کہ حکومت زرعی صنعتوں کی معاونت اور کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر ریگولیٹری نظام کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے ۔ پاکستان کی تمباکو برآمدات 100 ملین امریکی ڈالر کی حد عبور کر چکی ہیں، جس سے ملک کو نمایاں زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں