کسی نے تقریر سے نہیں روکا تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے :مولانا طارق جمیل
اسلام آباد (این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انکی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے ۔
یہ اندرونی تبلیغ والوں کی نا اہلی کا معاملہ ہے ۔ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔