پنجاب، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے بجٹ نہیں رکھا گیا

پنجاب، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے بجٹ نہیں رکھا گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کیلئے آئندہ مالی سال 2026-2025 بجٹ میں پنجاب اور اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔

  الیکشن کمیشن کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 9ارب 86 کروڑ 93 لاکھ 63 ہزار روپے بجٹ مختص کیا گیا اور رواں سال کی نسبت ایک ارب روپے کٹوتی کی گئی ہے۔ مالی سال 2024-2025میں الیکشن کمیشن کا بجٹ 10 ارب 95 کروڑ 28 لاکھ 46 ہزار روپے مختص ہے اور آئندہ مالی سال2026-2025 کیلئے ایک ارب 8 کروڑ 34 لاکھ 83 ہزار روپے کم بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کیلئے بجٹ میں ایک ارب 98 کروڑ 75 لاکھ 54 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں