ویپ و الیکٹرک سگریٹ والی دکانیں ڈی سیل کرنیکی استدعا مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ فروخت کرنے والی دکانیں فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے ، کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں ، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کر کے دکانوں کو سیل کردیا ہے لہذا عدالت دکانوں کو سیل کر نے ، کاروبار پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔