ایران سے غیر ضروری سفارتی عملے ، اہلخانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ

 ایران سے غیر ضروری سفارتی  عملے ، اہلخانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان نے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 دفتر خارجہ کے ایک اعلٰی افسر نے بتایا کہ وزارت خارجہ سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو ایران سے واپس وطن بلارہی ہے لیکن تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور ہمارے قونصل خانے کام جاری رکھیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران سے غیر ضروری سفارتی اہلکاروں کے انخلا کا فیصلہ ایرانی حکام کو اعتماد میں لئے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے ۔۔ ایران میں اسوقت95 افراد پر مشتمل سفارتی عملہ موجود ہے جن میں سفارتکار ، سفارتی اہلکار اورانکے اہلخانہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں