حکمران گونگے، مودی کا نام نہیں لے سکتے

حکمران گونگے، مودی کا نام نہیں لے سکتے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز اور شہباز شریف کی نالائق اور چور حکومت نے مجھ پر پیکا کاکیس کیا ہے۔۔۔

چار اکتوبر کو عمران خان نے تمام ایم این ایز کو منع کیا تھا کہ آپ نے ڈی چوک نہیں آنا۔مجھے بتائیں گونگی مریم،گونگا نوازشریف، گونگا شہباز آج تک مودی کا نام نہیں لے سکتے ،ہمت نہیں ہے ان بزدلوں کی کہ اس مودی کا نام لیں صرف پاک بھارت کشیدگی بولتے ہیں،جو لوگ اسرائیل کے حق میں ٹویٹ کرتے ہیں ان کے لیے کوئی سزا نہیں ہے ،جو لوگ ہندوستان اور مودی کے حق میں ٹویٹ کرتے ان کے لیے کوئی سزا نہیں ہے ،سزا ہمارے لیے ہے جو پاکستان ، عمران اور اس کی بے گناہ بہنوں کے لیے بات کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں