بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری

بھارت کیلئے فضائی حدود کی  بندش میں توسیع کا نوٹم جاری

کراچی(نیوز ایجنسیاں)بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا گیا۔بھارتی ایئر لائنز کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

23جولائی 2025 تک پاکستانی ایئر سپیس بھارتی مسافربرداروفوجی طیاروں کے لیے بند رہے گا ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پابندی کے زمرے میں بھارتی ایئر لائن کے مسافربردار و فوجی دونوں طرح کے ایئر کرافٹس شامل ہیں۔رجسٹرڈ یا لیزپرلیے گئے بھارتی طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں