مزاحمت کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں:سلمان اکرم راجہ

مزاحمت کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں:سلمان اکرم راجہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں جو حالات بنا دیئے گئے ہیں مزاحمت کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نظام، قانون، عدالتوں پر حملے ہورہے ہیں، کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے کہ ہمارے لئے کوئی شرافت کی گنجائش ہو، قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ ،شفاف الیکشن کیلئے اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم کرلیں گے ،ابھی تک و ہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ، نہ ہی ہم کسی پر مذاکرات مسلط کرسکتے ہیں ، اسیران نے کہا پاکستان کی خاطر مذاکرات کرو، ہمارے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مقتدرہ کو سمجھنا چاہیے ، بڑی جماعت کو کچلنے سے ملک میں استحکام پیدا نہیں ہوسکتا، ہم ہر جگہ آواز بلند کرینگے ۔ انہوں نے کہا پہلے 8فروری کو مینڈیٹ چھینا تھا، اب مخصوص نشستیں بھی چھین لیں، ہمارے لوگوں میں کوئی اختلاف نہیں ،اگر کوئی اختلافی بات باہر آبھی جاتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں،تحریک انصاف بڑی جماعت ہے لوگ اپنی آرا رکھتے ہیں، ہمارے ممبران کو مسلسل ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے ۔ علی امین گنڈا پورنے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی، لوگوں کو مارپیٹ کر26ویں ترمیم کی گئی، ایک دن سچ اور حق کی فتح ہو گی، موجودہ حکومت کے پاس جھوٹی اکثریت ہے ، کوئی ہمارا ساتھ دے یا نہ دے ہمیں فرق نہیں پڑتا، موجودہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں، فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں