نارووال : 300ایکڑ پر انڈسٹریل زون قائم کیا جارہا، احسن اقبال
صنعتیں لگیں گی، روزگار پیدا ہوگا، مریدکے روڈ پر تعمیری کام تیزی سے جاری ایکسپریس وے پر بھی آئندہ ماہ تک کام شروع کیاجائے گا، نارووال میں گفتگو
نارووال (خبر نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں 300 ایکڑ پر انڈسٹریل زون قائم کیا جارہا ہے ، جس میں صنعتیں لگیں گی، لوگوں کیلئے روزگار پیدا ہوگا، مریدکے نارووال روڈ پر تعمیری کام تیزی سے جاری ہے ،نومبرتک روڈ کی ایک سائیڈ پر کام مکمل کرلیاجائے گا،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نارووال میں نجی سٹور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا ایکسپریس وے کو بھی جلد شروع کیاجائے گا،حالیہ سیلاب کی وجہ سے ایکسپریس وے کے ڈیزائن کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے ،آئندہ ماہ تک اسکی تعمیر کاکام شروع کردیاجائے گا۔