آر ڈی اے پلی بارگین ،45لاکھ قسط جمع کرانے پرملزم رہا

آر ڈی اے پلی بارگین ،45لاکھ قسط جمع کرانے پرملزم رہا

سٹینو گرافرجہانگیر کی 6ماہ کے دوران 1کروڑ35لاکھ اداکرنیکی یقین دہانی

راولپنڈی (خبر نگار)آر ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں اتھارٹی کے سٹینو گرافر جہانگیر احمد کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی، ملزم کی جانب سے 45 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کروانے پر احتساب عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیدیا، احتساب عدالت راولپنڈی کے جج اعجاز علی نے آر ڈی اے میں میگا کرپشن کے اہم ملزم جہانگیر احمد کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور ہونے اور نیب پراسیکیوٹر سردار طاہر کے بیان کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران پلی بارگین کی درخواست کی تھی، ملزم نے ایک کروڑ 35لاکھ روپے کی رقم 6 ماہ میں اداکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، جبکہ ملزم نے 45لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کروا دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں