جنرل ساحر شمشاد ، تاجک وزیر دفاع ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو

جنرل ساحر شمشاد ، تاجک وزیر دفاع ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو

دونوں برادر ملک خطے میں امن کیلئے کوشا ں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

راولپنڈی (دنیا نیوز) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ دلچسپی کے امور  اور دو طرفہ فوجی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور برادر ممالک دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔اور اس ضمن میں مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔ وزیر دفاع تاجکستان نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور امن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔ ملاقات کے آغاز پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے تاجک وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں