بھارتی عوام نے مودی کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا

بھارتی عوام نے مودی کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارتی عوام ایک بارپھر مودی حکومت کے خلاف خود ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے سے متعلق فالس فلیگ آپریشن کے شبہات ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی شہریوں نے ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوالات اٹھائے کہ ہر بار انتخابات کے قریب ہی دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟۔ ایک صارف نے لکھا کہ پلوامہ، اوڑی، پٹھان کوٹ، پہلگام اور اب لال قلعہ ،یہ سب حملے بی جے پی کے دورِ حکومت میں اور انتخابات سے عین قبل ہی کیوں ہوئے ؟ایک اور بھارتی شہری نے کہا کہ بہار انتخابات کے ایک اہم مرحلے سے قبل یہ دھماکہ کروایا گیا ہے ، تاکہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کیا جا سکے ۔کئی صارفین نے کہا کہ مودی حکومت سیاسی فائدے کے لئے فالس فلیگ آپریشنز کرواتی ہے تاکہ عوام کی ہمدردیاں بی جے پی کے حق میں کی جا سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں