ڈیجیٹل شعبہ عالمی مسابقت کا بنیادی ستون بن چکا :شزافاطمہ

ڈیجیٹل شعبہ عالمی مسابقت کا بنیادی ستون بن چکا :شزافاطمہ

وزیرآئی ٹی آذربائیجان پہنچ گئیں،ڈبلیوٹی ڈی کانفرنس میں شرکت ،خطاب بھی کرینگی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں "پاکستان کی آئی ٹی صلاحیت،مواقع اور چیلنجز" کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ڈیجیٹل شعبہ اقتصادی سلامتی، سٹریٹجک مضبوطی اور عالمی مسابقت کا بنیادی ستون بن چکا ہے ، انہوں نے کہا فیلڈ مارشل کی قیادت میں تینوں افواج، سرکاری ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر جنگ کے دوران ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ،وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے ، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا، گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لیے بڑی پیش رفت ہے ، وزارتِ آئی ٹی اور گوگل کے ایم او یو میں جدید سکلز اور عالمی معیار کی ٹریننگ کو ترجیح دی گئی ہے ، شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کامیابی نے پاکستان کی سائبر سکیورٹی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوایا۔دریں اثناوفاقی وزیر شزا فاطمہ2روزہ دورے پر گزشتہ روزآذربائیجان پہنچ گئی ہیں،دارالحکومت باکو میں جاری "ڈبلیوٹی ڈی سی"میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، وفاقی وزیر چین ، سعودی عرب ، ایران اورجمہوریہ کوریا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں