USEFP کی نئی عمارت، پاک امریکا مشترکہ ویژن کی عکا س

 USEFP کی نئی عمارت، پاک امریکا مشترکہ ویژن کی عکا س

تقریبات جاری ، کاروباری میلہ ، ایک چھت تلے تمام چیزوں کا اشتراک ممکن عمارت میں سیمینارز ثقافتی تقریبات کیلئے آڈیٹوریم اورایک لنکن کارنر بھی موجود

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت دیرپا اور کثیرالجہتی پاک ،امریکہ تعلقات کی علامت، یہ تعلیم، کاروبار اور ثقافت کو ایک متحرک جگہ پر اکٹھا کر تی ہے ، یہ سہولت پاکستانی نوجوانوں کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ،معاشی بہتری، اختراعات اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ ویژن کی عکاسی کرتی ہے ، نئی جدید ترین عمارت جسے پاکستانی طلبہ کو بااختیار بنانے اور تعلیمی مواقع تک رسائی بڑھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے کی تقریبات جاری ، عمارت میں سیمینارز اور ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کیلئے سہولیات سے پوری طرح لیس آڈیٹوریم اورایک لنکن کارنر بھی موجود ہے، جو مفت تعلیمی وسائل اور عوامی پروگرامنگ کی سہولت سے مزین اور امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے مشاورت کی خدمات پیش کرتا ہے، آؤٹ ڈور ایمفی تھیٹر کاروباری اجتماعات، پینل مباحثوں اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد کی سہولت فراہم کرتے ہوئے سیکھنے ، تعاون اور اشتراک کیلئے ایک فعال مقام کا کردار ادا کرے گا ،تقریبات کے دوران طلبہ ، سول سوسائٹی، سابق طلبا و طالبات، مقامی شراکت داروں، ڈیجیٹل اثر و رسوخ رکھنے والے افراد اور میڈیا سے وابستہ لوگوں نے نئی عمارت کا دورہ کیا، اور ان وسائل اور خدمات کا تجربہ کیا جو اس سہولت کے طویل مدتی اثرات کو جنم دیں گے دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں ایک کاروباری میلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طالبعلم، جدت کار اور کاروباری افراد ترقی اور تعاون کے نئے مواقع کی تلاش میں اکٹھے ہوئے ، اس میلے کو ایک کاروباری پینل مباحث سے مزید تقویت ملی جس میں امریکی سفارتخانہ ، نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد، اور پاک ،امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کے مقررین شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں