گھوٹکی :مسافر اغوا کرنیوالے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ،3 ہلاک
سندھ اور پنجاب پولیس نے کچہ کراچی میں آپریشن کیا ، متعددٹھکانے بھی مسمار
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کیخلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔کوئٹہ جانے والی بس سے مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے کچہ کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا ۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق کچہ کراچی کے علاقے میں 3 ڈاکو مارے گئے ، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔