پاکستان بار الیکشن کے نتائج کااعلان:اعظم نذیرتارڑ کے سب سے زیاد ہ ووٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، چیئرمین پاکستان بار کونسل اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نتائج کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان با کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، الیکشن جیتنے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، حفیظ الرحمان ،سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود چوہان، محمد مقصود بٹر ، عامر سعید راں، طاہر نصر اللہ وڑائچ، پیر مسعود چشتی ، سید قلب حسن، ثاقب اکرم گوندل و دیگر شامل ہیں ۔