قاسم سلمان والد کی رہائی کیلئے عملاً کچھ کر سکیں گے ؟

قاسم سلمان والد کی رہائی کیلئے عملاً کچھ کر سکیں گے ؟

پاکستان میں سیاست جذبات سے نہیں اداروں ،قوانین ،پاور سٹرکچر سے ملتی

(تجزیہ: سلمان غنی)

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کے والد کو جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو جیل میں ان سے ملاقاتوں پر پابندی ہے ،جب ان سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنے حالات بارے بتانے سے گریزاں نظر آتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ حالات خراب اور خوفناک ہیں لہٰذا اس امر کا تجزیہ ضروری ہے کہ قاسم اور سلیمان کیا اپنے والد کی رہائی کے لئے عملاً کچھ کر سکیں گے ؟ایک بات جو بظاہر اہم معلوم ہوتی ہے کہ بیٹے اپنے والد کی مشکلات کے خاتمے اور ان کی رہائی کے لئے ان ایکشن ہیں ، جہاں تک بانی پی ٹی آئی کے ڈیتھ سیل اور انہیں جیل میں دی جانے والی اذیتوں کا سوال ہے تو اس حوالے سے خود ان سے ملاقاتیں کرنے والی ان کی بہنیں واضح کر چکی ہیں کہ وہ خیریت سے ہیں ۔

جیل کی صورتحال پر ان پر غصہ طاری ہے جبکہ جیل میں انہیں ملنے والی سہولتوں اور کھانا سمیت دیگر معاملات پر بھی حکومت اور محکمہ جیل خانہ جات اس کی وضاحت کر چکا ہے ، دراصل جیل میں ان کی حالت زار اور ان پر مشکلات کے الزامات کا تعلق پی ٹی آئی کی اس طے شدہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کے ذریعہ ان کو ملکی و غیر ملکی میڈیا میں اہمیت دلانا ، ان کا کیس بنانا شامل ہے ۔ قاسم اور سلیمان کے انٹرویو میں بات چیت کے عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیٹوں کی حیثیت سے ان کو اپنے والد کے حالات اور جیل معاملات پر تشویش تو ضرور ہے مگر وہ اب ان کو درپیش مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست افراد یا خاندانوں کے جذبات سے نہیں بلکہ اداروں قوانین اور پاور سٹرکچر سے ملتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں