کسٹ میں بی ایس،پی ایچ ڈی کے نئے پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری

کسٹ  میں بی ایس،پی ایچ ڈی کے نئے پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری

چانسلر و چیئرمین بورڈ آف گورنرزمیاں عامر محمود کی زیر صدارت بی او جی کا اجلاس، ڈاکٹر منصور احمد نے اکیڈیمک ریویو پیش کیا یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز نے فیکلٹی ممبرزکی بھرتی، ترقیوں اور سال 2025-26 کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا انیسواں اجلاس بدھ کو چانسلر و چیئرمین بی او جی میاں عامر محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران کی مشاورت کے بعد ایجنڈا آئٹمز کی شق وار غور و خوض کے بعد منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر کسٹ ڈاکٹر منصور احمد نے اکیڈیمک ریویو پیش کیا، اس موقع پر بی او جی ممبران نے کسٹ میں بی  ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، بی ایس میتھ میٹکس ود ڈیٹا سائنس اور پی ایچ ڈی فارماسیوٹیکل سائنسز کے نئے پروگرام متعارف کرائے جانے کی منظوری دی۔ بی او جی نے فیکلٹی ممبران کی بھرتیوں اور ترقیوں سمیت سال 2025-26 کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں کسٹ بی او جی ممبران ڈاکٹر ثمر مبارک مند، رفیق طاہر، رضا چوہان و دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں