مبینہ مقابلہ : زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 مبینہ مقابلہ : زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے اہلکار زیرحراست لطیف مسیح کو ریکوری کیلئے لیکرگئے گھات لگائے ساتھیوں نے چھڑوانے کیلئے حملہ کیاتو ملزم ماراگیا،ساتھی فرار

لاہور(کرائم رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے میں قتل اور منشیات کی سنگین وارداتوں میں ملوث زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ،ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے اہلکار زیرحراست ملزم کو ریکوری کیلئے لیکر گئے جہاں پہلے سے گھات لگائے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے حملہ کر دیا اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم لطیف مسیح مارا گیا جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ، پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں