این سی سی آئی اے رشوت کیس:سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت خارج

این سی سی آئی اے رشوت کیس:سابق  ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے این سی سی آئی اے کے افسروں کے خلاف مبینہ رشوت کے مقدمے میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی ضمانت خارج، جبکہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور ملزم عثمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

 جج نوید احمد نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے ، درخواست گزار جیل میں ہیں اور ضمانت ملنا ان کا قانونی حق ہے ، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔ ملزمان کے خلاف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں