میو ہسپتال:2مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق، 3 مشتبہ قرار

میو ہسپتال:2مریضوں میں منکی  پاکس کی تصدیق، 3 مشتبہ قرار

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) میو ہسپتال میں ایک روز کے اندر منکی پاکس کے مزید پانچ مریض پہنچ گئے ۔

 پانچ میں  سے دو مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی، جبکہ تین مریضوں کو مشتبہ قرار دیا جا رہا ہے ۔میو ہسپتال ذرائع کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ مریضوں میں اسد اور سید سجاول شامل ہیں، جبکہ صفدر علی، یاسمین نامی خاتون اور عامر نذیر کو ٹیسٹ رپورٹ میں مشتبہ قرار دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اب تک لاہور میں منکی پاکس کے ایک درجن سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں