غیرقانونی ایران جانے اور آنیوالے 123 افراد گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوسٹ گارڈز کی جیوانی میں کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طریقوں سے ایران جانے اور آنے والے 123 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق بغیر سفری دستاویزات بارڈر کراس کرنے کے خواہشمند گرفتار افراد میں غیرملکی بھی شامل ہیں جو بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہداری کے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے ۔ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔