2026 میں گریڈ 19 تا 22 کے 69 افسر ریٹائر ہو جائینگے
سیکرٹری مذہبی امور آج ، ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے 5 افسر ریٹائر ہونگے پولیس سروس گریڈ 22کے 5، گریڈ 21کے 7افسرملا زمت پور ی کر کے گھر جائینگے
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت تین وفاقی سروس کیڈرز کے گریڈ 19 سے 22 کے مجموعی طور پر 69 افسر سال 2026 میں 60 برس کی عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمن 60 برس کی عمر پوری ہونے پر آج ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 9 افسر ریٹائر ہوں گے جن میں گریڈ 22 کے پانچ اور گریڈ 21 کے چار افسرشامل ہیں جبکہ گریڈ 20 اور گریڈ 19 کا کوئی افسر ریٹائر نہیں ہوگا۔ پاکستان پولیس سروس کے 22 افسر ریٹائر ہوں گے ، جن میں گریڈ 22 کے پانچ، گریڈ 21 کے سات، گریڈ 20 کے چھ اور گریڈ 19 کے چار افسر شامل ہیں۔ پاکستان سیکرٹریٹ سروس کے 38 افسر ریٹائر ہوں گے جن میں گریڈ 22 کے تین، گریڈ 21 کے 9، گریڈ 20 کے 14 اور گریڈ 19 کے 12 افسر شامل ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسروں میں ظفر حسن 18 مئی، عمر رسول 28 ستمبر، حسن ناصر جامی 24 اپریل، علی رضا بھٹہ 4 اپریل اور سید عطاالرحمن 2 جنوری کو 60 برس کی عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ گریڈ 21 کے افسروں میں آمنہ عمران خان 14 مارچ، محمد اسد اسلام 16 جون، ڈاکٹر فرح مسعود یکم اپریل اور خالد سلیم 7 مارچ کو ریٹائر ہوں گے ۔ گریڈ 20 اور گریڈ 19 کا کوئی افسر ریٹائر نہیں ہوگا۔پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسروں میں ڈاکٹر عامر احمد شیخ 15 دسمبر، غلام نبی میمن یکم جنوری، عمران یعقوب مہناس 5 جنوری، شہزاد سلطان 30 دسمبر اور محمد طاہر رائے 2 فروری کو ریٹائر ہوں گے ۔ گریڈ 21 کے افسروں میں انعام غنی 27 اپریل، احمد مکرم 12 جنوری، عامر ذوالفقار خان 8 جولائی، احمد اسحاق جہانگیر 22 اگست، منیر احمد شیخ یکم اپریل، محمد ادریس احمد 19 اکتوبر اور محمد وقار عباسی 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔
گریڈ 20 کے افسروں میں کیپٹن (ر) فیروز شاہ 15 ستمبر، آغا محمد یوسف 10 مئی، اول خان 25 فروری، محمد سلیم یکم جنوری، افضل محمود بٹ 8 اگست اور گوہر مشتاق بھٹہ 25 جنوری کو ریٹائر ہوں گے ۔ گریڈ 19 کے افسروں میں زین علی شیخ 22 ستمبر، علی شیر جھاکرانی، گل ولی خان 27 دسمبر اور سعادت علی یاسین 10 مارچ کو ریٹائر ہوں گے ۔پاکستان سیکرٹریٹ سروس کے گریڈ 22 کے افسروں میں ثمینہ اے حسن 21 دسمبر، عائشہ حمیرہ چودھری 12 نومبر اور حماد شمیمی 24 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے ۔ گریڈ 21 کے افسران میں اویس نعمان کنڈی 21 مارچ، ایوب چودھری 3 فروری، ثمر احسان 5 جون، سید معظم علی 4 دسمبر، عادل اکبر خان 16 اپریل، ندیم احمد ملک 18 جنوری، ذوالفقار حسین اعوان 5 مارچ، سہیل اختر 12 فروری اور عامر محی الدین 19 نومبر کو ریٹائر ہوں گے ۔
گریڈ 20 کے افسروں میں حافظ عبدالھادی بلوچ 12 جنوری، نیلوفر حفیظ 7 اگست، صاحبزادہ 27 مارچ، طاہر احسان 13 مئی، ارشد فرید خان 10 فروری، پرویز عالم 23 ستمبر، خان نواز 3 فروری، میر افضل خان یکم مئی، محمد نواز عالم 24 دسمبر، اظہار احمد 19 ستمبر، ثنا الاسلام 11 مارچ، محمد اسماعیل اقبال 3 اپریل، مظفر علی برکی 4 جون اور ثنا اللہ خان 20 مارچ کو ریٹائر ہوں گے ۔ گریڈ 19 کے افسروں میں نذر جمیل 30 دسمبر، شہزاد آصف 10 ستمبر، جمیل اختر خان 28 اگست، فلک شیر 8 جنوری، محمد احد 2 فروری، اعظم خان 15 نومبر، محمد جاوید 6 مئی، محمد عامر 9 مارچ، مختار احمد یکم جنوری، روبینہ اختر یکم مئی، رحمان شاہ یکم جنوری اور ضیا الرحمن 18 ستمبر کو ملازمت سے ریٹائر ہوں گے ۔