اسلام آبادہائیکورٹ:آئندہ ہفتے کیسزکی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

اسلام آبادہائیکورٹ:آئندہ ہفتے کیسزکی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا،آئندہ ہفتے کیسزکی سماعت کیلئے ایک ڈویژن اور چار سنگل بینچز دستیاب ہوں گے۔۔۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے یکم سے 8 جنوری تک کاروسٹر جاری کردیا، روسٹر کے مطابق ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز5 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گی،جبکہ چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف یکم سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں