افغان بھارت گٹھ جوڑ خطے میں انتشارپھیلانے میں سرگرم

افغان بھارت گٹھ جوڑ خطے میں انتشارپھیلانے میں سرگرم

بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹا بیانیہ پھیلارہے :رپورٹس

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغان اور بھارتی پراپیگنڈا مشینری کے درمیان منظم گٹھ جوڑ خطے میں عدم استحکام، انتشار اور انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سرگرم ہے ، خطے کے مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی، مداخلت اور بدامنی پھیلانا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کا مستقل حصہ بنتا جا رہا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشینری، مودی حکومت کی ایما پر، خطے میں بدامنی پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہے ، جبکہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں سرگرم نظر آتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں انتشار پھیلانے والے متعدد گھوسٹ اور جعلی اکاؤنٹس کے پیچھے شرپسند بھارتی عناصر کے کردار کے شواہد سامنے آ رہے ہیں،ماہرین کے مطابق خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور بڑھتے چیلنجز کے پیش نظر پاکستان ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی حمایت کرتا ہے ۔ماہرین نے اس امر کی بھی نشاندہی کی ہے کہ بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاونٹس سے پھیلایا جانے والا مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز مواد ایران کے خلاف ایک منظم انفارمیشن وارفیئر کی کڑی ہے ۔رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش سے لے کر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال تک، متعدد واقعات خطے میں عدم استحکام کے لیے مودی حکومت کے انتہا پسند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں