پی پی 167 لاہور :ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،پولنگ 8 فروری کو ہوگی

 پی پی 167 لاہور :ضمنی الیکشن کا  شیڈول جاری ،پولنگ 8 فروری کو ہوگی

لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

  ای سی پی سے جمعرات کو جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 14 جنوری تک جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 17 جنوری اور ان پر فیصلے 24 جنوری کو ہوں گے ۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 25 جنوری کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 26 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے ۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 27 جنوری کو ہوگی جبکہ اسی روز حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن عرفان شفیع کھوکھر کی وفات سے خالی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں