ایک ہفتے میں آٹا 20، چینی 10روپے فی کلو تک مہنگی

ایک ہفتے میں آٹا 20، چینی 10روپے فی کلو تک مہنگی

اسلام آباد میں 20کلو آٹے کا تھیلا2750،چینی 152روپے کلو بکنے لگی

اسلا م آباد، لاہور(آئی این پی )ملک بھر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے جبکہ چینی 5 سے 10 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ۔مختلف شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2750 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ فی کلو چینی 152 روپے میں دستیاب ہے ۔لاہور میں چکی کا آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ۔

شہر میں فی من گندم کی قیمت 4400 روپے سے بڑھ کر 4900 روپے ہو گئی جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ لاہور میں فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔کراچی میں آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے جبکہ چینی کی قیمت 136 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد تھیلا 2750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ پشاور میں چینی کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے ۔کوئٹہ میں بھی ایک ہفتے کے دوران آٹا 15 روپے اور چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں