8فروری احتجاج ،ابھی کچھ حتمی نہیں، فیصلہ ہونا باقی :لطیف کھوسہ
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے 8 فروری کے احتجاج سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
،12 جنوری کو ہی اس حوالے سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی نشست بھی ہوگی جس میں گفت و شنید بھی ہوگی۔ایک انٹر ویو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو عوامی احتجاج اور سڑکوں پر تحریک کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے تاہم احتجاج کی حتمی حکمت عملی پارٹی کے پارلیمانی اجلاس اور اندرونی مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔