سندھ حکومت نے ٹوپی ڈراما کیا؟ حلیم عادل ،شیر افضل مروت کا بلاول کو کھلا خط

 سندھ حکومت نے ٹوپی ڈراما کیا؟  حلیم عادل ،شیر افضل مروت  کا بلاول کو کھلا خط

کراچی(آئی این پی )پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے طنزیہ کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈراما کیا؟۔

 سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر سندھ حکومت نے وزیراعلی کے پی کو اجرک ٹوپی پہنائی تھی۔ تو کیا سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈراما کیا؟ ٹی آئی کارکن مزار قائد پر پہنچیں ۔جلسہ کرنا ہمارا سیاسی اور جمہوری حق ہے ۔ادھر تحریکِ انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بلاول بھٹو زرداری کو کھلا خط لکھ کر سندھ حکومت اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مزارِ قائد پر پی ٹی آئی کے عوامی جلسے کے ابتدائی فیصلے سے یوٹرن لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ شیر افضل مروت نے خط میں کہا کہ مزارِ قائد پر جلسے کی اجازت دینے کا ابتدائی فیصلہ جمہوری رویے کی مثبت مثال تھا لیکن فوری یوٹرن لینے سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ جمہوری فیصلے وقتی دباؤ کے سامنے ضائع ہو جاتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ملاقاتوں اور تقریروں کی اچانک منسوخی کو بھی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات ادارہ جاتی خودمختاری اور اظہارِ رائے کی آزادی پر سوالیہ نشان ہیں جبکہ تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو سکیورٹی سندھ حکومت نے نہیں دینی اپنی حفاظت خود کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں