تصدیق کرسکتاہوں سوڈان سے دفاعی معاہدہ ہو رہا :خالد چشتی

تصدیق کرسکتاہوں سوڈان سے دفاعی معاہدہ ہو رہا :خالد چشتی

سوڈان سے معاہدہ 1ارب 20کروڑ ڈالر سے کئی گنا بڑا ہے :دفاعی تجزیہ کار لیبیا نے پاکستان سے فضائیہ کو ازسر نو ترتیب دینے کی درخواست کی :گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)ایئر کموڈور(ر )ودفاعی تجزیہ کار خالد چشتی نے کہا ہے کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ سوڈان سے ہمارا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے تاہم  جو مالیت سامنے آئی ہے وہ اس سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان دفاعی معاہدہ 1ارب 20کروڑ ڈالر سے کئی گنا بڑا ہے ،3ماہ میں پاکستان ایئر فورس کے سربراہ سے 15 ممالک کے ایئر چیفس مل چکے ، دنیا پاکستان سے سیکھنا چاہ رہی  ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا نے پاکستان سے اپنی فضائیہ کو ازسر نو ترتیب دینے کی درخواست کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں