پختونخوا:497ادویات غیر معیاری 226 جعلی قرار، 162میڈیکل سٹورز سیل

پختونخوا:497ادویات غیر معیاری  226 جعلی قرار، 162میڈیکل سٹورز سیل

پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا میں 497 ادویات کے نمونے غیر معیاری جبکہ 226 نمونے جعلی قرار دیدئیے گئے ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 225ادویات غیر رجسٹرڈ اور 160 ادویات مس برانڈڈ پائی گئیں، غیر معیاری ادویات میں بیکٹیریل انفیکشن، وائرل انفیکشن، ہارمونل، پین کلرز اور بخار کی ادویات شامل ہیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر 66ادویات ضبط کی گئیں جبکہ 162میڈیکل سٹورز سیل کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں