وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل

وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل

چیف جسٹس امین الدین خان نے نئی عمارت کا افتتاح کیا،وزیرقانون بھی شریک

اسلام آباد(دنیا نیوز،اپنے نامہ نگارسے )وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور وکلاء شریک ہوئے ۔وفاقی آئینی عدالت کے 3 بینچز نے نئی عمارت میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمدججہ نے وفاقی آئینی عدالت کی نئی بلڈنگ میں منتقلی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وزارت قانون، وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی سپریم کورٹ بلڈنگ کی توسیع کے لیے اقدامات کرے ، رجسٹریوں میں بینچ بنا کر سپریم کورٹ کے کیسز صوبوں میں منتقل کیے جائیں،بلڈنگ توسیع کے بعد وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کو ایک بلڈنگ میں منتقل کیا جائے ، 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں