پیر عبدالقادر جیلانی کے صاحبزادے قاتلانہ حملہ میں زخمی ، گارڈ جاں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملہ میں گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔
راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کے قریب مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،مبینہ قاتلانہ حملے میں پیر سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حملے کے نتیجے میں شفقت نامی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی،زخمی سید امام حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔