چینی سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کی جا ئیگی، وفاقی وزیر خورک

 چینی سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کی جا ئیگی، وفاقی وزیر خورک

چین کی بھاری سرمایہ کاری اور10 اہم شعبوں میں معاہدوں کا امکان ہے ،راناتنویر پاکستان،چین مل کر جدت کی نئی حدیں عبور کر سکتے ، سرمایہ کا ری کانفرنس ے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چین کے ساتھ سٹرٹیجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں ایک سازگار، شفاف اور سرمایہ کار دوست ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے ۔پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ،چین سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق چینی سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان اور چین مل کر جدت کی نئی حدیں عبور کر سکتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی چین کو برآمدات تقریباً 2.38 ارب ڈالر تک جبکہ درآمدات 16.3 ارب ڈالر رہیں ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کانفرنس میں 119 چینی اور 191 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، جو نجی شعبے کی بھرپور دلچسپی کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں ڈالر کی بھاری چینی سرمایہ کاری اور 10 اہم شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے جن میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، لائیو سٹاک، ماہی گیری، زرعی مداخل، زرعی مشینری، قابلِ تجدید توانائی، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیڈ برآمدات شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں