پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف ندیم قریشی کی عمدہ تقریر ، وکلا برادری کو متحد کرنے کا سبب بنی، شاہ محمود کا خط

 پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف  ندیم قریشی کی عمدہ تقریر ، وکلا برادری  کو متحد کرنے کا سبب بنی، شاہ محمود کا خط

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔۔۔

 جس میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف ندیم قریشی کی پارلیمانی کارکردگی کو سراہا ہے ۔خط میں شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی میں اس متنازعہ قانون کے خلاف ایم پی اے ندیم قریشی کی عمدہ اور مو ثر تقریر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون سازی وکلا برادری کو متحد کرنے کا سبب بنی ہے ۔شاہ محمود نے خط میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ایکٹ کے ان متنازعہ حصوں کو درست طور پر معطل کیا ہے ۔شاہ محمود نے خط کے اختتام پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ یہ خط زین قریشی نے ایم پی اے ندیم قریشی کے حوالے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں