ٹک ٹاک پر 2کروڑ سے زائد پاکستانی ویڈیوز حذف
98فیصد کنٹنٹ پیشگی ہٹایا گیا، 95.9فیصد ویڈیوز 24گھنٹوں میں ڈیلیٹ جعلی و کم عمر صارفین کے لاکھوں اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے :ٹک ٹاک رپورٹ
اسلام آباد (ایس ایم زمان)ٹک ٹاک نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں۔ ٹک ٹاک نے کہا 98 فیصد کنٹنٹ پیشگی طور پر ہٹایا گیا جبکہ 95.9فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جعلی اور کم عمر صارفین کے لاکھوں اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے ۔