کشمور:گھر پرڈرون حملہ 2 بچے جاں بحق، 16 افراد زخمی
کشمور(نمائندہ دنیا)کشمور میں کچے کے علاقے گیہلپور کے گاؤں غلام قادر شر میں گھر پر ڈرون حملے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 9بچے اور 7 خواتین شدید زخمی بھی ہوئیں۔۔۔
دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کشمور تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، 2 سے زائد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر ریفر کر دیا گیا، زخمیوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ گھوٹکی پولیس نے رات گئے ڈرون حملہ کیا، ہم نہ ہی کرمنل ہیں اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہے ، پھر بھی حملہ کیا گیا، انصاف کیا جائے ، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کشمور بابر بلوچ نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔