بریت درخواست پر دلائل طلب

بریت درخواست پر دلائل طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کے خلاف فراڈکیس میں بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

گزشتہ روزسماعت کے دوران فوادچودھری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ ایک سال ہوگیا، ابھی تک مدعی مقدمہ سامنے نہیں آیا،مجھ پرکوہسار مارکیٹ میں پچاس لاکھ روپے لینے کا الزام ہے ،جج شائستہ کنڈی نے کہاکہ فوادچودھری واحد ملزم ہیں، سال ہوگیا کیس ہو ئے ،مدعی کی کیا دشمنی تھی آپکے ساتھ؟،جس پر فواد نے کہاکہ دُشمنی اسے تھی، مجھے تو دشمنی کا نہیں معلوم، جج شائستہ کنڈی نے کہاکہ مدعی تو تب آئے گا جب فردجرم عائد ہوگی، عدالت نے فواد کی درخواست بریت پر 26جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں