امیر مقام کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو پھر مذاکرات کی دعوت

امیر مقام کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو پھر مذاکرات کی دعوت

بیشتر مطالبات پورے کر د ئیے ،مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ وفاقی حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہتی

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی جانب سے ایک بار پھر آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں صحت کارڈ بحال کر دیا گیا,صحت کارڈ سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، امیر مقام نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت پانچ دانش سکولز پر کام جاری ہے ،لیپ ٹاپ سکیم، تعلیمی اصلاحات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیشرفت ہورہی ہے ،امیر مقام نے کہاکہ مذاکرات کے نتیجے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کر د ئیے ،افسوس جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو اہم اجلاسوں میں شرکت نہیں کی میری اپیل ہے کہ آئندہ اجلاس میں شریک ہو کر سنجیدہ مذاکرات کریں،اب تک ہونے والی پیشرفت توقعات سے کہیں زیادہ ہے ،وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے -

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں