قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بحال دبئی سے سرور سسٹم منگوایا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بحال ہو گیا، یو ٹیوب چیل کافی دنوں سے خراب تھا جس کے باعث اسمبلی اجلاس کی کارروائی براہ راست نہیں دکھائی جا رہی تھی۔
سرکاری ٹی وی پر بھی یوٹیوب چینل کی وجہ سے معا ملہ ڈسٹرب تھا ۔ بالآخر قومی اسمبلی کے حکام نے یوٹیوب چینل کے تکنیکی فالٹ کو دور کرنے کے لئے دبئی سے سرور سسٹم منگو اکر اسے بحال کر ایا ۔