پاکستان، صومالیہ کا دہشتگردی کیخلاف تعاون مضبوط کرنیکا فیصلہ

پاکستان، صومالیہ کا دہشتگردی کیخلاف  تعاون مضبوط کرنیکا فیصلہ

محسن نقوی سے صومالیہ وفد کی ملاقات،ٹریننگ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون پراتفاق

  اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے صومالیہ کے ہم منصب علی یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے صومالی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کیلئے کوآرڈی نیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا ،صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صومالی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد شہر کے انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں ،صومالی ہم منصب نے وزیر داخلہ کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں