صنعتی صارفین کیلئے بجلی 11.5سینٹ فی یونٹ ہوجائیگی:وزیرتوانائی

 صنعتی صارفین کیلئے بجلی 11.5سینٹ   فی یونٹ ہوجائیگی:وزیرتوانائی

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے

 کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ریلیف پیکیج کے تحت صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے جس سے صنعتی صارفین کو اب تقریباً 11.5 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے بجلی دستیاب ہو گی،ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا صنعتی بجلی کے بلوں پر مالی بوجھ ،جو حکومت کے آغاز میں 8.90 روپے فی یونٹ تھا، اب کم ہو کر صفر ہو گیا ہے ۔ اس بوجھ کے خاتمے سے ویلنگ چارجز میں بھی کمی آئے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں