برآمدی لائسنس اشیا کی قومی کنٹرول فہر ستیں اپ گریڈ
اسلام آباد (وقائع نگار)حکومتِ پاکستان نے سٹر ٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن، وزارتِ خارجہ (SECDIV) کے تحت برآمدی لائسنس کی ضرورت رکھنے والی اشیا کی تازہ ترین قومی کنٹرول فہرستیں اپ گریڈ کر دی ۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پاکستان کے اپنے برآمدی کنٹرول نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ایک ذمہ دار ٹیکنالوجی رکھنے والی ریاست کے طور پر اس کے کردار کی توثیق کرتا ہے ، جو عدم پھیلاؤ کے مقاصد اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے ۔ جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں اور ان کے ڈیلیوری سسٹمز ایکٹ 2004 (SECA-2004) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے ٹیکنالوجیز، مواد اور آلات سے متعلق تازہ ترین کنٹرول فہرستوں کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے جن کی برآمد کے لیے لائسنس درکار ہوگا۔یہ تازہ ترین فہرستیں ایس آر او نمبر 1977(I)/2025 مورخہ 13 اکتوبر 2025 کے تحت گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئی ہیں اور متعلقہ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں ۔